Friday, September 30, 2022

پانی میں کرتب دکھاتا کتا

پانی میں کرتب دکھاتا کتا
نیویارک ( 92 نیوز ) پول میں تیراکی کے جوہر دکھاتے  کتے تو دیکھیں ہوں گے لیکن اس تصویر میں ایک کتا سوئمنگ پول میں اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑے رہنے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔ ایک جانور کیلئے ایسا کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن اس کتے کی اس حرکت نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ دوسری جانب  کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔