Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پانی بچانے کیلئے کالاباغ ڈیم منصوبہ زیرغور ہے: وفاقی وزیر پانی و بجلی

پانی بچانے کیلئے کالاباغ ڈیم منصوبہ زیرغور ہے: وفاقی وزیر پانی و بجلی
October 13, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالا باغ سمیت سات منصوبے زیر غور ہیں۔ مون سون کی بارشوں کے دوران بہت زیادہ پانی سمندر میں چلا جاتا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹ میں تحریر ی جواب جمع کراتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ مون سون کا پانی قابل استعمال بنانے کے لیے کالا باغ ڈیم سمیت سات منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں خریف سیزن کے دوران سمندر میں گرنے والے پانی کی مقدار 35 اعشاریہ 86 ملین ایکڑ فٹ رہی۔ 1976ءسے 2015ءتک ملک میں دستیاب پانی کی اوسط 144 اعشاریہ 57 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 14 اعشاریہ 12 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دوران مون سون غیر استعمال شدہ پانی سمندر میں چلا جاتا ہے۔ اس سیزن میں پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے مشکلات ہوتی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔