Friday, January 27, 2023

پانچ ہزار سے زائد فیس واپسی کے عدالتی حکم نامے پر ایف آئی اے متحرک

پانچ ہزار سے زائد فیس واپسی کے عدالتی حکم نامے پر ایف آئی اے متحرک
کراچی (92 نیوز) پانچ ہزار سے زائد فیس واپسی کے عدالتی حکم نامے پر ملک بھر میں ایف آئی اے متحرک  ہو گئی۔ پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں بڑے نجی اسکولوں پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا جانے لگا۔ اسکول فیس میں بیس فیصد کمی کا حکم آیا تو ڈائریکٹر اسکولز بھی متحرک ہوگئے۔ منصوب صدیقی کہتے ہیں حکم پر پہلے بھی عمل کیا، آئندہ بھی کریں گے، تحریری حکم نامے کا انتظار ہے۔ وزیر تعلیم سندھ بھی عدالتی حکم پر عملدرآمد کو تیار ہیں۔ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ اسکول جتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو، قانون سے بالاتر نہیں، کارروائی ضرور ہو گی۔ ادھر عدالتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے والدین بھی خوشی سے سرشار ہیں۔ کہتے ہیں عملدرآمد کیا جائے تو فیصلہ سے عوام بھرپور مستفید ہوں گے۔ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے اسکول فیسوں میں پانچ فیصد کمی کا حکم دیا تھا تاہم عملدرآمد میں ناکامی کی شکایت سامنے آئی تھیں۔