Sunday, July 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پانچ چھٹیوں کی تجویز مسترد ، عیدالاضحی پر تین تعطیلات ہوں گی

پانچ چھٹیوں کی تجویز مسترد ، عیدالاضحی پر تین تعطیلات ہوں گی
July 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) عیدالاضحی پر پانچ چھٹیوں کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ عیدالاضحی پر تین تعطیلات ہوں گی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عید کی چھٹیاں منگل بیس جولائی سے جمعرات بائیس جولائی تک ہوں گی۔

ادھر عیدالاضحیٰ پر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی نے ہائی رسک سیکٹرز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کر دیا۔ این سی اوسی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ مویشی منڈیوں اور عید الاضحیٰ سے متعلق ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے۔

گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ جانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دیدی گئی۔ ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا بھی اجراء کردیا گیا۔

ریسٹورنٹس، جم، سینما اور شادی ہالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ، مساجد اور بازاروں کیلئے پہلے سے ہی جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔