Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پانچ پولیس کانسٹیبلوں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

 پانچ پولیس کانسٹیبلوں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی
September 3, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورکے علاقے شادمان میں پولیس کانسٹیبل نے پانچ ساتھیوں سے مل کر بائیس سالہ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ تفصیلات کےمطابق متاثرہ لڑکی کے مطابق پولیس کانسٹیبل شہزاد وڑائچ نے اسے گن پوائنٹ پر ذوالفقار اور چار نامعلوم ساتھیوں سے مل کر اغوا کیا اور کار میں ڈال کر ایک ہوٹل میں لے گئے جہاں پر اسے نشہ آور مشروب پلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور مسلسل تین روزتک اسے یرغمال بنائے رکھا۔ لڑکی وہاں سے فرار ہو کر تھانہ شادمان پہنچ گئی۔ پولیس نے لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے متاثرہ لڑکی کے طلائی زیورات سمیت ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان بھی چھین لیا۔