Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانچ لوگوں نے عوام کے فیصلے کیخلاف فیصلہ دیدیا ، نواز شریف

پانچ لوگوں نے عوام کے فیصلے کیخلاف فیصلہ دیدیا ، نواز شریف
February 4, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور جلسے میں ایک بار پھر مجھے کیوں نکالا کا سوال دہرا دیا ۔

نواز شریف عدلیہ پر تنقید سے باز نہ آئے اور ہر جلسے کی طرح پشاور میں بھی مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگائی رکھی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام ووٹ دیتے ہیں، چند لوگ ووٹ کو پاؤں تلے روندتے ہیں ۔ 5 لوگوں نے عوام کے فیصلے کیخلاف فیصلہ دیدیا۔ عوام اتنے ووٹ دیں کہ قانون بدل سکیں

نواز شریف نے عمران خان کو بھی نشانے پر لئے رکھا اور کہا صبح شام جھوٹ بولنے والا صادق اور امین بن گیا ، سلام کرتا ہوں ان کو جنہوں نے اس کو صادق اور امین بنایا ۔ عمران  خان نے  ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی ۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عدل قائم کرنے کیلئے پاکستان میں ایک اور بڑا معرکہ ہوگا، عرمان خان جھوٹ بولتے ہیں ، کیا صادق اور امین ایسے ہوتے ہیں ؟ ۔ پانچ لوگوں نے  عوام کے فیصلے کیخلاف فیصلہ دے دیا ہے ۔ 70 سال سے ملک میں یہی کھیل جاری ہے ۔

نواز شریف نے طلال چودھری بلا کر کہا کہ اس کیخلاف بھی توہین عدالت لگ گئی ہے ۔ اسے بھی عدالت نے بلا لیا ہے ۔ کیا آپ کو یہ منظور ہے

سابق وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ فاٹا والوں کو مین اسٹریم میں لائیں گے، میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں ۔سنا ہے کہ نواز شریف کو ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دے دیا جائے ، کیا یہ فیصلہ آپ کو منظور ہے ۔

نواز شریف نے سوال کیا یہ یہ عوامی عدالت ہے بھائی، اس سے ڈرو، اس عدالت میں کیا جواب دو گے؟ ۔

قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا عمران خان نے کے پی میں کچھ  کیا ہوتا تو آج ن لیگ کے جلسے میں خالی کرسیاں ہوتیں۔