Tuesday, November 29, 2022

پانچ غیرملکی کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے

پانچ غیرملکی کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے
لاہور (92نیوز) پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں غیرملکی کھلاڑی بھی رنگ جمائیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں پانچ غیرملکی کھلاڑی شامل کر لئے گئے۔ کھلاڑیوں میں زمبابوے کے شان ایروین، الٹن چگمبورا، ویسٹ انڈیز کے ریاد ایمریت، بنگلہ دیش کے انعام الحق، جنوبی افریقا کے مورنی وین وائک شامل ہیں۔ عمرگل کی جگہ اعزازچیمہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کریں گے۔