Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانچ سو ووٹوں والے کے دربار پر عمران اور زرداری حاضری دیتے ہیں،مریم نواز

پانچ سو ووٹوں والے کے دربار پر عمران اور زرداری حاضری دیتے ہیں،مریم نواز
March 10, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز)  مریم نوازنے  عمران خان اور  آصف زرداری پر طنز  کرتے ہوئے  ٹویٹ کیا ہے کہ صرف 500 ووٹ لینے والا اتنا مقدس کیسے ہوگیا کہ عمران خان بھی درگاہ پر حاضری دیتے ہیں اور زرداری بھی۔

ادھرترجمان بلوچستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ن لیگ  500 ووٹ لینے والے قدوس بزنجو کو 2013 میں ڈپٹی اسپیکر بناتے وقت کیسے مہربان ہوگئی تھی ۔

ترجمان بلوچستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھاندلی کرکے اپنے پانچ سو ووٹوں کوپچاس ہزار نہیں کیا،انتخابات میں دھاندلی کرانامسلم لیگ نون لیگ کا شیوہ ہے۔