Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پانچ سال کرکٹ سے دور رہنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم کا فوری حصہ نہیں بنایا جاسکتا : ہارون رشید

پانچ سال کرکٹ سے دور رہنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم کا فوری حصہ نہیں بنایا جاسکتا : ہارون رشید
September 3, 2015
کراچی(92نیوز)چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ  پانچ سال کرکٹ سے دور رہنے والے  سلمان بٹ اور محمد آصف کو فوری طور پر ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ تفصیلات کےمطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ محمد آصف اور سلمان بٹ پانچ سال کرکٹ سے دور رہے ہیں ٹیم میں فوری واپسی ممکن نہیں ٹیم میں جگہ لینے کے لئے غیر معمولی پرفارمنس دینا ہو گی جبکہ ان کی غیر موجودگی میں نو جوان کھلاڑیوں نے  بڑی محنت  سےپاکستانی ٹیم کا مورال بلند کیا ہے لہذا یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کوئی تحفظات تو نہیں۔ ہارون رشید کا یہ بھی کہنا تھا پاک بھارت سیریز شائقئن کر کٹ کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے بھارتی حکومت کو اس بارے میں سوچنا چاہئے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یونس خان اور سعید اجمل کی پاکستان کر کٹ کے لئے بڑی خدمات ہیں دونوں جب بھی ٹیم کا حصہ ہونگے پلئینگ الیون کا حصہ ہونگے.