Saturday, July 27, 2024

پانچ سال میں ستائیس کروڑ روپے ٹیکس دیا، شہبازشریف صاحب بتائیں کہ انہوں نے کتنا ٹیکس دیا؟ جہانگیر ترین

پانچ سال میں ستائیس کروڑ روپے ٹیکس دیا، شہبازشریف صاحب بتائیں کہ انہوں نے کتنا ٹیکس دیا؟ جہانگیر ترین
May 1, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعظم کو چیلنج کیا کہ جیسے انہوں نے ثبوت پیش کیے ہیں نوازشریف بھی اپنے ثبوت سامنے لائیں کہ انہوں نے پیسہ بینک کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا یا ہنڈی کے ذریعے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کا پیسہ جائز اور حلال کی کمائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پانچ سال میں 27 کروڑ روپے ٹیکس دیا ہے۔ جیسے انہوں نے ثبوت پیش کیے ہیں وزیراعظم بھی پیش کریں۔ نوازشریف ہزاروں میں ٹیکس دیتے ہیں جبکہ انہیں اربوں روپے میں ٹیکس دینا چاہیے۔ علیم خان نے کہا کہ انہوں نے میاں صاحب کی دکھتی رگ پر ہاتھ ضرور رکھا ہے لیکن انہیں خندہ پیشانی سے جواب دینا چاہیے۔ وزیراعظم بتائیں کہ کیا ان کے بچوں کی کمپنیاں ڈکلیئرڈ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو پہلے ان کی تکلیف کیوں نہیں ہوئی اب کیوں ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اپنے دور کی فضول خرچیوں کا حساب دینا پڑے گا۔ شریف برادران اپنا دامن بچانے کے لیے کیوں حقائق پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا  کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ضرور موجود ہے لیکن ان کی منزل ایک ہے۔ وہ ملک سے کرپشن کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔