Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا الزام ، علاقہ مکینوں کا اسکول پر دھاوا

پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا الزام ، علاقہ مکینوں کا اسکول پر دھاوا
January 12, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی ابراہیم حیدری کے اسکول میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں مشتعل علاقہ مکینوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ علاقہ مکینوں نے اسکول کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز اسکول پہنچی اور صورتحال کنٹرول کی ۔ چوکیدار عیدو کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
واقعہ سے متعلق ایس ایس پی ملیر راو انوار نے کہا کہ تفتیش کر رہے ہیں۔ تحقیقات تک کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
ادھر بچی کے والد نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ چوکیدار کے حراساں کرنے کی شکایت لے کر اسکول گیا تھا۔ سمجھ نہیں آیا کہ لوگ کیوں مشتعل ہو گئے۔
دوسری طرف پرائیوٹ اسکولز کی ٹیم نے اسکول کا دورہ کیا اور تفصیلات حاصل کی۔ ڈائریکٹر اسکولز منصوب صدیقی نے کہا کہ چوکیدار نے بچی کا ہاتھ پکڑا تھا جس پر والد نے علاقہ مکینوں کو بتایا تو وہ مشتعل ہو گئے۔