Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانچ جولائی کے یوم سیاہ پر پیپلز پارٹی کی شہر شہر ریلیاں

پانچ جولائی کے یوم سیاہ پر پیپلز پارٹی کی شہر شہر ریلیاں
July 5, 2017

کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خاتمےکے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں۔  جیالوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سابق صدر ضیاالحق کے اقدام کو جمہوریت پر شب خون قرار دیا۔

لاہور میں ناصر باغ سے  مال روڈ تک نکالی گئی ریلی میں،،،کارکنوں کے ساتھ ساتھ پی پی رہنماؤں نے بھی بھر پور شرکت کی۔ پی پی وسطی پنجاب  کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا ضیاالحق نے روشن خیالی، اور ترقی پسند غریبوں کے پاکستان پر شب خون مارا۔ بھٹو کا نام آج بھی زندہ ہے، ضیا الحق کو کوئی یاد نہیں کرتا۔

قمر کائرہ کہتے ہیں وزیراعظم اپنے خلاف سازشیں کرنے والوں کے نام بتائیں۔ نواز شریف ہار چکے ہیں۔ الیکشن کے بعد وہ بھی ضیا الحق کی طرح بے نام ہو جائیں گے۔

فیصل آباد میں بھی ریلی نکالی گئی ۔ ڈویژنل صدرحسن مرتضیٰ کی قیادت میں نکالی گئی ریلی ضلع کونسل چوک پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کرگئی۔

شیخوپورہ، ملتان، اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پیپلز پارٹی نے پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پرمنایا۔ ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

ٹھٹھہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی جیالوں نے یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلیاں نکالیں۔