پانچ برس کے بچے نے بروس لی کا ایکشن اپنا لیا
کینیڈا ( 92 نیوز)مارش آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کے سب ہی دیوانے ہیں مگر پانچ سال کا بچہ بھی مارشل آرٹس ماہر کا ایسا دیوانہ ہے کہ مسلسل،سخت محنت کے بعد بالکل اس جیسی پھرتی اور مارشل آرٹس میں مہارت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
بچے نے سخت محنت کے بعد خود کو بروس لی جیسا بنایا اور اب سوشل میڈیا پر اس کے لاکھوں فالوورز ہیں جبکہ اسے کئی ٹی وی پروگراموں میں بھی مدعو کیا جاتا ہے۔