Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پانچواں ویمنز ون ڈے، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ پر 22 رنز سے شکست

پانچواں ویمنز ون ڈے، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ پر 22 رنز سے شکست
July 19, 2021

اینٹیگا (92 نیوز) پاکستان کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو پانچویں ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ پر 22 رنز سے شکست دے دی۔

میزبان ٹیم کو 34 اوورز میں 194 رنز کا ہدف ملا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 171 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

ویسٹ انڈیز نے پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے جیت لی۔

قومی ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے فاطمہ ثنا سمیت تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، سیریز سے بہت کچھ سیکھا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے والی فاطمہ ثنا کا کہنا ہے اچھی کارکردگی دکھانے پر خوش ہوں ،کریڈٹ کوچز کو جاتا ہے۔