Wednesday, December 7, 2022

پانچواں ون ڈے‘ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

پانچواں ون ڈے‘ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دیدی
کارڈف (ویب ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی ٹیم شرجیل خان‘ اظہرعلی‘ شعیب ملک‘ بابراعظم‘ سرفرازاحمد‘ محمد رضوان‘ محمدنواز‘ حمادوسیم‘ عمرگل‘ حسن علی اور محمدعامر پر مشتمل ہے۔ انگلش سکواڈ میں جیسن رائے‘ ایلکس ہیلز‘ جوروٹ‘ این مورگن‘ جونی بیئرسٹو‘ بین سٹوکس‘ کرس ووکس‘ ڈی ویلے‘ جارڈن‘ ایم اے ووڈ اور ڈاسن شامل ہیں۔ ڈاسن آج کے میچ سے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔