Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پانچواں ون ڈے : سری لنکا کا پاکستان کو 369رنز کا ہدف

پانچواں ون ڈے : سری لنکا کا پاکستان کو 369رنز کا ہدف
July 26, 2015
ہمبنٹوٹا(سپورٹس  ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں ون ڈے ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے تین سو انہتر رنز کا ہدف دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہمبنٹوٹا میں سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی طرف سے اوپنرز کوشل پریرا اور تلکا رتنے دلشان  نے اننگز کا آغاز کیا۔ پریرا  ایک سو سولہ رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ دلشان بھی  اپنے کیرئیر کے دس ہزار رنز مکمل کیے اور تریسٹھ رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ تھریمانے  اور چندی مل تیس  اور انتیس رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے۔ کپتان اینجلو میتھیوز اور سری وردھنے باون رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے راحت علی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو لنکن بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن ٹیم میں میچ کے لئے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان پانچ میچز کی سیریز پہلے ہی تین ایک سے اپنے نام کر چکا ہے۔