Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کیس کے تحریری فیصلے میں جے آئی ٹی ممبران کو جان ومال اور روزگار کا تحفظ فراہم کردیا گیا

پانامہ کیس کے تحریری فیصلے میں جے آئی ٹی ممبران کو جان ومال اور روزگار کا تحفظ فراہم کردیا گیا
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پانامہ کیس کے تحریری فیصلے میں جے آئی ٹی ممبران کو جان ومال اور روزگار کا تحفظ فراہم کردیا گیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی ممبران کےخلاف عدالت کے علم میں لائے بغیر تقرروتبادلوں سمیت کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس اعجاز افضل خان کے تحریر کردہ فیصلے میں جے آئی ٹی ممبران اور انکے عملے کی جانب سے جامعہ رہورٹ مرتب کرنے اور سخت محنت کی تعریف کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی ممبران کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت کے علم میں لائے بغیر جے آئی ٹی ممبران کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے جبکہ جے آئی ٹی ممبران کے جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔