Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کیس کا ممکنہ فیصلہ،ن لیگ نے حکمت عملی تیار کر لی

پانامہ کیس کا ممکنہ فیصلہ،ن لیگ نے حکمت عملی تیار کر لی
July 2, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پانامہ کا ہنگامہ،فیصلہ کچھ بھی آئے حکمران جماعت نے حکمت عملی تیار کر لی، عوامی عدالت جائیں گئے ،مخالفین کو ستائیں گئے ۔

تفصیلات کےمطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون نے پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھر پور عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت نے وفاقی صوبائی وزرا کو ٹاسک سونپا ہے کہ عوام سے رابطے بڑھانے کے لیے جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے۔ دوسری جانب پارٹی کے نوجوانوںُ کو بھی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ سیاسی مخالفین کو خوب اڑے ھاتھوں لیا جائے اور ٹاک شوز میں پانامہ کیس پر شریف خاندان کا بھر پور دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ مخالفین پر کڑی تنقید کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمت عملی کے تحت وزیر اعظم نواز شریف خود بھی عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے اور وہ کل ساہیوال کول پور پلانٹ منصوبے کے دوسرے منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ جلسے سے خطاب کے دوران سیاسی مخالفین پر تنقید کرینگے اور پانامہ کیس میں شریف خاندان کے احتساب کا ذکر بھی کرینگے۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے پارٹی عوام سے رجوع کرے گی۔