Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کیس کا فیصلے جو بھی آئے  فوری طور پر لاگو ہو جائے گا : افتخارچودھری

پانامہ کیس کا فیصلے جو بھی آئے  فوری طور پر لاگو ہو جائے گا : افتخارچودھری
July 27, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلے جو بھی آئے  فوری طور پر لاگو ہو جائے گا، چودھری نثار نے وزیراعظم کو پیغام دے دیا کہ  نوشتہ دیوار پڑھ لو۔ انھیں چوہدری نثار کے مشورہ پر عمل کرنا چاہیے ۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری  نے  پریس کانفرنس  میں کہا کہ پانامہ فیصلہ سنانے کا اختیار 20 اپریل والا بینچ کے پاس ہی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو چوہدری نثارعلی خان کی مشورے پر عمل کرنا چاہیے۔

  جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری نے  کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلے جو بھی آئے  فوری طور پر لاگو ہو جائے گا۔ آرٹیکل 188کے  تحت وزیراعظم کو نظرثانی کا حق حاصل ہوگا۔

سابق چیف جسٹس کا کہناتھاکہ ہمارے جج بہت قابل ہیں، نظرثانی کا حق سب کو حاصل ہے بہت سے ایسے فیصلے پوئے جن میں 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔ جعلی ڈگری اور این آر او اس کی مثالیں ہیں۔