Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کیس کا فیصلہ تین دن میں ہوسکتا ہے : اعتزازاحسن

پانامہ کیس کا فیصلہ تین دن میں ہوسکتا ہے : اعتزازاحسن
December 7, 2016

 لاہور(92نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما کیس کافیصلہ تین دن میں ہو سکتا ہے کیس میں کسی گواہ کی ضرورت نہیں شریف فیملی بتا دے کہ انہوں نے کتنا انکم ٹیکس دیا۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اعتزاز احسن کے گھر پہنچے جہاں پیپلز پارٹی لاہور کی تنظیم سازی کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف پاناما کیس میں سزا سے نہیں بچ سکتے کیس کا فیصلہ بڑی آسانی سے ہو سکتا ہے کسی گواہ کی کوئی ضرورت نہیں حسین نواز خود فلیٹس کی ملکیت کا اعتراف کر چکے ہیں ۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جو ٹرانزکشن جدہ سے برطانیہ کی گئیں ان پر تین دن میں سارا معاملہ حل ہو سکتا ہے ساری دستاویزات موجود ہیں۔ اعتزاز احسن نے چترال طیارہ حادثہ کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔