Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد نیب متحرک،چیئرمین نیب نے پیر کواہم اجلاس طلب کرلیا

پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد نیب متحرک،چیئرمین نیب نے پیر کواہم اجلاس طلب کرلیا
July 29, 2017

اسلام آباد(92نیوز)شریف خاندان کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ چیئرمین نیب نے پیر کے روز اہم اجلاس طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔

تفصیلات کےمطابق پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد نیب متحرک ہوگیا ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب پراسیکیوٹر جنرل ڈائریکٹر جنرل آپریشنزڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو بھی طلب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنےکی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ نیب حکام شریف خاندان کےخلاف مقدمات نیب راولپنڈی کو بھجوانے پر بھی غور کرینگے۔ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نوازصاحبزادوں حسن حسین اسحاق ڈار اور کیپٹن (ر)صفدر کےخلاف لندن فلیٹس عزیزیہ سٹیل مل، ہل میٹل اور زائد اثاثے بنانے کے معاملے میں ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے یہ بھی قرار دے رکھا ہے کہ نیب شریف خاندان کےخلاف 6ہفتے میں ریفرنس دائر کرکے 6ماہ میں فیصلہ کرے۔