Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کیس : وکلاءسے لے کر سیاسی رہنماؤں تک سبھی قطارمیں نظر آئے

پانامہ کیس : وکلاءسے لے کر سیاسی رہنماؤں تک سبھی قطارمیں نظر آئے
July 19, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پانامہ کیس کی سماعت سننے کےلئے وکلاءسے لے کر سیاسی رہنماؤں تک سبھی قطار بنائے کھڑے نظر آئے۔گزشتہ روز کے جھگڑے کے بعد وفاقی پولیس بھی چوکس نظر آئی۔عابد شیر علی نے ندیم افضل چن سے بدلہ چکا دیا۔

تفصیلات کےمطابق کمرہ عدالت تک جانا جوئے شیر لانے کے مترادف۔۔پانامہ کیس سننے کےلئے قطاریں لگ گئیں۔۔

پہلے تلاشی ۔۔پھراندر جانے کی اجازت ۔۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں لڑائی کے بعد وفاقی پولیس نے بھی احتیاطی تدابیر اپنائی۔ وکلاءکے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماءعارف علوی شفقت محمود، نذر گوند ل سمیت سبھی قطار بنائے کھڑے رہے۔۔

تلاشی کا عمل جاری تھا کہ پنڈی کے شیخ نے انٹری ماری۔شیخ رشید آئے اور آﺅدیکھا نہ تاﺅ۔۔قطار توڑتے ہوئے کمرہ عدالت میں جا گھسے۔انہیں دیکھ کر باقی نے بھی قواعد و ضوابط کو لال جھنڈی کرادی۔۔

یہ تو تھا اندر کا سین،سپریم کورٹ کے باہر چلا ”انڈوں سے بچانے کا“ ری میک۔۔عابد شیر علی اور ندیم افضل ایک ساتھ آئے تو عابد شیر علی نے گزشتہ روز کا بدلہ چکا دیا۔۔ندیم افضل چن کا ہاتھ پکڑا اور بولے آئیں آپ کو ساتھ لے چلوں۔کہیں گندے انڈے نہ پڑ جائیں پھر دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈمیں اندر داخل ہوگئے۔