Tuesday, November 29, 2022

پانامہ کیس میں وزیراعظم نے عدالت سے استثنیٰ نہیں مانگا: دانیال عزیز،مصدق ملک

پانامہ کیس میں وزیراعظم نے عدالت سے استثنیٰ نہیں مانگا: دانیال عزیز،مصدق ملک
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم نے عدالت سے استثنیٰ نہیں مانگا،عمران خان جھوٹ بولتےہیں، اداروں کو برابھلا کہہ کر سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک اور دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کردیا ہے فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ بی بی سی رپورٹ کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی واردات پکڑی جائے تو بدمعاشی پر اتر آتے ہیں  اداروں پر بہتان لگانا ان  کاوطیرہ بن گیا ہے۔ لیگی رہنمائوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوٹرن کے بعد عمران خان معافی خان بن چکے ہیں ۔عدالت کی جانب سے پارٹی فنڈ کی تفصیلات مانگنے پر منہ چھپا رہے ہیں ۔