Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کیس میں شریف خاندان کے یوٹرنز ان کی سمجھ سے باہر ہیں : بلاول بھٹو

پانامہ کیس میں شریف خاندان کے یوٹرنز ان کی سمجھ سے باہر ہیں : بلاول بھٹو
December 11, 2016

 کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں شریف خاندان کے یو ٹرنز ان کی سمجھ سے باہر ہیں ان کا تو دماغ چکرانے لگا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ انہیں تو  پاناما لیکس پر مختلف حکومتی رہنماؤں کے مختلف مؤقف سمجھ میں نہیں آتے۔ یہ سب باتیں سن سن کر ان کا تو سر چکرانے لگا ہے۔ اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے ملک کا نظام  ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اسے بہتر کرنے کےلئے ہم سب کو مل جل کر بہتر کرنا ہو گا۔