Saturday, July 27, 2024

پانامہ کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے تمام اداروں نے ناموں کی فہرست سپریم کورٹ بھجوا دی

پانامہ کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے تمام اداروں نے ناموں کی فہرست سپریم کورٹ بھجوا دی
April 27, 2017
  اسلام آباد (92 نیوز) پانامہ کیس پرجے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے آج آخری دن۔ تمام اداروں کی جانب سے بھیجے گئے تین تین ناموں کی فہرست سپریم کورٹ کو بھجوادی۔ مقدمہ سننے والا بنچ ارکان کا چناؤ کرے گا۔ کسی نام پر اعتراضات کی صورت میں عدالت مزید نام بھی مانگ سکتی ہے۔ اور آخر کار پانامہ کے معاملے پر جے آئی ٹی کےلئے ناموں کی فہرست سپریم کورٹ پہنچ گئی۔ نیب، ایف آئی اے، آئی ایس آئی، ایم آئی، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے اپنے اپنے نمائندوں کے لئے تین تین ناموں کی فہرست بھجوائی ہے۔ اب پانامہ کیس سننے والا بنچ بھیجے گئے ناموں پر غور کریگا۔ مذکورہ شخصیات کی ساکھ اور استعداد کار کا جائزہ لے کر کمیٹی تشکیل دیگا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے لئے واجد ضیائ، کیپٹن (ر) احمد لطیف اور ڈاکٹر شفیق کے ناموں پر مشتمل فہرست پروفائل سمیت عدالت کو بھیجی ہے۔ ایم آئی اور آئی ایس آئی نے بھی بریگیڈئیر لیول کے تین تین نام بھیجے ہیں۔ نیب کی جانب سے ایس ایم حسنین، محمد رضوان اور نعمان اسلم کے نام بھیجے گئے ہیں۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے مظفر مرزا، یاسر منظور اور طارق بختاور کے نام دیئے ہیں۔