Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کا ہنگامہ ، جمعہ کا دن انتہائی اہم کل فیصلہ نہ آنے کی صورت میں معاملے میں دو ہفتوں کی تاخیر کا امکان

پانامہ کا ہنگامہ ، جمعہ کا دن انتہائی اہم کل فیصلہ نہ آنے کی صورت میں معاملے میں دو ہفتوں کی تاخیر کا امکان
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پانامہ کا ہنگامہ ، جمعہ کا دن انتہائی اہم کل فیصلہ نہ آنے کی صورت میں معاملے میں دو ہفتوں کی تاخیر کا امکان۔ سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کے لئے بینچ تشکیل دیدیئے۔ پانامہ عملدرآمد بینچ کے رکن جسٹس اعجازالاحسن آئندہ ہفتے سے چھٹیوں پر چلے جائیں گے جبکہ جسٹس عظمت سعید شیخ لاہور رجسٹری میں کیس سنیں گے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف اور ان  کے بچوں کےخلاف پانامہ کیس کے محفوظ فیصلے کے حوالے سے جمعہ کا دن انتہائی اہم ہے۔ پانامہ فیصلہ کل نہ آنے کی صورت میں معاملے میں  دو ہفتوں کی تاخیر کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کیلئے بینچ تشکیل دے دیئے ہیں ،پانامہ بینچ کے دو رکن ججز گیارہ اگست تک اسلام آباد میں میں نہیں ہونگے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ لاہور رجسٹری میں کیس سنیں گے۔ جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن آئندہ ہفتے سے چھٹیوں پر جائینگے۔ سپریم کورٹ اسلام آباد رجسٹری میں آئندہ ہفتے تین بینچ بیٹھیں گے۔اگست کے دوسرے ہفتے میں دو بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کرینگے۔ 21 جولائی کو وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی طرف سے دلائل مکمل کرنے  اور جے آئی ٹی کے والیم 10 کو کھولنے کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ گزشتہ روزچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کے ججوں سے اپیل کی تھی پانامہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے ان کا موقف تھا کہ فیصلے سنانے میں  تاخیر سے ملک کا سارا نظام  رکا ہوا ہے۔