Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کا فیصلہ آج ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا

پانامہ کا فیصلہ آج ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا
July 28, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)پاناما کا تاریخی فیصلہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا ۔ سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کا فیصلہ سنائے گا ۔ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر لگ گئیں ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم اہل ہونگے یا نااہل انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں ۔ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ۔ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کا بڑا فیصلہ آنے کو ہے ۔ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کے تاریخی  فیصلے پر جم گئیں ، سپریم کورٹ کی جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق فیصلہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اکیس جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ کاز لسٹ کے مطابق فیصلہ پانچ رکنی لارجر بینچ سنائے گا ۔ بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید ،جسٹس اعجازافضل اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں ۔

پاناما کے ہنگامے  میں کئی موڑ آئے ۔ ملک کے طول و عرض میں اس کا شور سنا گیا ۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے  پر تابڑ تور حملے کئے ۔ قومی اسمبلی سے لیکر سپریم کورٹ تک اس کی بازگزشت سنی گئی ۔ وزیراعظم کو قوم سے خطاب کر کے وضاحتیں بھی دینا پڑیں ۔ تاہم اب وہ وقت آن پہنچا کہ اب پاناما کا فائنل فیصلہ سنایا جائے گا یقینا سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کے مستقبل کا تعین بھی کرے گا ۔ فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے  جسٹس عظمت سعید نے کہا تھا کہ گارنٹی دیتے ہیں کہ فیصلہ کرتے وقت وزیراعظم کی نااہلی کو بھی مدنظر رکھیں گے۔