Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ کا فائنل راؤنڈ ، مریم نواز نیسکول اورنیلسن انٹرپرائز کی مالکہ نکلیں

پانامہ کا فائنل راؤنڈ ، مریم نواز نیسکول اورنیلسن انٹرپرائز کی مالکہ نکلیں
July 10, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاناما کا ہنگامہ فائنل راؤنڈ کی طرف جانے لگا وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نیسکول اور نیلسن انٹرپرائز کی مالکہ ہیں ۔  نائنٹی ٹو نیوز  پاناما جے آئی  کی مصدقہ کاپی منظر عام پر لے آیا ۔

تفصیلات کےمطابق مفروضات اور شبہات پیچھے رہ گئے نائنٹی ٹو نیوز پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا وہ مصدقہ حصہ بھی سامنے لے آیاجس میں واضح ہے کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم صفدرکے نام ہیں دو بڑی کمپنیاں، موزیک فونیسکا کی طرف سے جاری مصدقہ رپورٹ میں یہ واضح ہو گیا کہ مریم نواز  نیسکول اور نیلسن انٹرپیرائز کی مالکہ ہیں ۔ موزیک فونیسکا کے تصدیقی مراسلے کی کاپی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم صفدر کو’’ بینی فیشری آنر ‘‘بتایا گیا ہے جبکہ ان کارہائشی پتا ہے،سرور محل بازؤے ال ایمان ۔۔ جدہ ، سعودی عرب۔ یہی نہیں تصدیقی لیٹر میں بتایا گیا کہ جنیوا کے ڈؤئچے بینک  سے قرض بھی لیا گیا۔ یوں تین جولائی 2017کو جاری ان مصدقہ دستاویزات سے ثابت ہو گیا کہ ان دونوں کمپنیوں کی مالکہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز ہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ آف شور کمپنیوں کا معاملہ کہاں تک جاتا ہے۔