Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ پیپرز انکشافات کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام ہو گا

پانامہ پیپرز انکشافات کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام ہو گا
April 7, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام ہو گا۔ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے بیرون ملک اثاثوں کا معاملہ اٹھائیں گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات کے باعث قومی اسمبلی  کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتیں ایوان میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے بیرون ملک اثاثوں کا معاملہ اٹھائیں گی۔ اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تحاریک التوا جمع کروائی جا چکی ہیں۔ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، مالاکنڈ ڈویژن اور ضلع کوہستان میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹسز ایجنڈے میں شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے الیکٹرانک کرائمز بل اور فارن ایکسچینج ریگولیشن ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ مشترکہ مفادات کونسل کی دو سال کی رپورٹس بھی پیش کریں گے۔