Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پانامہ لیکس کے حوالے سے معاملات میں تیسری قوت کی مداخلت کی تائید نہیں کرتے: لیاقت بلوچ

پانامہ لیکس کے حوالے سے معاملات میں تیسری قوت کی مداخلت کی تائید نہیں کرتے: لیاقت بلوچ
May 15, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پشاور سے کراچی تک پچیس مئی کو ٹرین مارچ کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے معاملات میں تیسری قوت کی مداخلت کی تائید نہیں کرتے اپوزیشن اور حکومت معاملات خود حل کرے۔ جماعت اسلامی پچیس مئی کو پشاور سے کراچی تک کرپشن کیخلاف ٹرین مارچ کرے گی۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ عمران خان، جہانگیر ترین سمیت میاں نوازشریف کے بیٹوں کے نام پانامہ لیکس میں آئے ہیں، اس لئے شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاملات کے حل کیلئے تیسری قوت کی مداخلت کی تائید نہیں کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے چیف جسٹس کی ٹی او آرز کے حوالے سے بیان کی حمایت کرتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت معاملہ آپس میں بیٹھ کر حل کریں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ شکر ہے کسی دینی جماعت کے سربراہ یا کارکن کا نام نہیں آیا۔ کرپشن میں لبرل جماعتوں کے رہنماؤں کے نام ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔