Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس کے حوالے سے حکومت اپنا مؤقف ضرور پیش کرے گی: چودھری نثار

پانامہ لیکس کے حوالے سے حکومت اپنا مؤقف ضرور پیش کرے گی: چودھری نثار
April 5, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے حکومت اپنا مؤقف ضرور پیش کرے گی۔ یہ مسئلہ ایسا نہیں کہ اس کو میڈیا کی نذر کیا جائے۔ راولپنڈی  رحمن آباد میں نادرا اور پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ اڑھائی سال میں صرف کرپشن پر ہی فوکس کیا۔ نادرا میں جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 200 سے زائد ملازمین  کو برطرف کیا۔ افغان باشندوں سمیت غیرملکیوں کے شناخت کارڈ بنانے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کاروائی کی گئی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں نادرا ایک ارب کے نقصان میں تھا اب 6 ارب منافع کما رہا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری ہمارے لئے وی آئی پی ہے۔ نادرا کے  6 مزید میگا سنٹرز قائم کریں گے۔ پاسپورٹس کی آن لائن رینیو سروس کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائیگا۔