Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس کے بعد نیب کیوں حرکت میں نہیں آیا :قمر زمان کائرہ

پانامہ لیکس کے بعد نیب کیوں حرکت میں نہیں آیا :قمر زمان کائرہ
April 5, 2016
سکھر(92نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں اہم انکشافات کئے گئے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے بارے میں فوری متحرک ہونے والا نیب اب مسلم لیگ اور اُس کی لیڈرشپ کے بارے میں کیا کرتا ہے پرویز مشرف کے معاملے میں کون جھوٹ بول رہا ہے اس کا فیصلہ کرنا ہوگا بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی میں تبدیلیوں کا مکمل اختیار مل گیا ۔ تفصیلات کےمطابق  پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نےنوڈیرو ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاناما لیکس کے انکشافات  پیپلز پارٹی کے بارے میں ہوتے تو ملک میں کہرام مچ جاتا  نیب بھی متحرک ہو جاتا اب دیکھتے ہیں کہ نیب کیا حکمت عملی اپناتا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف کوئی اتحاد نہیں بنا پیپلز پارٹی مشکل حالات میں بھی واضح  اسٹینڈ لینے والی جماعت ہے۔ پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بارے میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میٹنگ میں شہید بھٹو کے مشن پر چلنے کا اعادہ کیا گیا بہت جلد پارٹی کی ری آرگنائزیشن بھی کی جائے گی  ۔