Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس کی ہوا نکل چکی، شیطانی قوتوں کو اللہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں سزا دے گا: رانا ثناء اللہ

پانامہ لیکس کی ہوا نکل چکی، شیطانی قوتوں کو اللہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں سزا دے گا: رانا ثناء اللہ
April 5, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) رانا ثناء اللہ نے پانامہ پیپرز کے انکشافات کو پاجامہ لیکس کے بعد آج شیطانی لیکس قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کی ہوا نکل چکی ہے۔ شیطانی قوتوں کو اللہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں سزا دے گا۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے چئیرمین تحریک انصآف  کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر عمران خان نے جو شور شرابہ کرنا تھا کر لیا، ان کی طبیعت میں صبر بالکل نہیں ہے۔ کچھ لوگ پانامہ لیکس کو آسمانی صحیفہ بنانے میں لگے ہیں۔ وزیر قانون نے کہا کہ بلاول بھٹو فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر تنقید کرتے ہیں لیکن چیئرمین پیپلزپارٹی کو اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر بات کرنا چاہیے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نون لیگ سیاست کو عوامی خدمت سمجھ کر کام کر رہی ہے۔ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں عوام کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔