Saturday, July 27, 2024

پانامہ لیکس کی وجہ سے پاکستان کو سفارتی سطح پر نقصان ہورہا ہے:  پرویزمشرف

پانامہ لیکس کی وجہ سے پاکستان کو سفارتی سطح پر نقصان ہورہا ہے:  پرویزمشرف
April 22, 2017
لاہور(92نیوز)سابق صدر پرویز مشرف نے بھی پانامہ لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کہتے ہیں پاناما لیکس کی وجہ سے پاکستان کو سفارتی سطح پر نقصان ہو رہا ہےپاکستان واپسی کا سوچ رہا ہوں ملک میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کےمطابق سابق صدر پرویز مشرف بھی پاناما لیکس پر بول اٹھے اور وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کے نشتر چلا دئیےبھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی وجہ سے پاکستان کو سفارتی سطح پر نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیسری سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے وہ پاکستان واپسی کا سوچ رہے ہیں ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ وہ وزیراعظم نہیں بننا چاہتے بلکہ حکومت کو مشاورت فراہم کرنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اندرونی مینڈیٹ کے باعث مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بہترین پوزیشن میں ہیں امریکا دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ نہ جوڑے، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی یہ سب بھارت کا پروپیگنڈا ہے بھارت مٹھی بھر علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے اور عالمی سطح پر انہیں پروجیکشن دیتا ہے۔