Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس پر کمیشن کا اعلان کر دیا گیا ہے، کسی کو اعتراض ہے تو عدالت جائے: پرویز رشید

پانامہ لیکس پر کمیشن کا اعلان کر دیا گیا ہے، کسی کو اعتراض ہے تو عدالت جائے: پرویز رشید
April 8, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سرکاری ٹی وی پر خطاب کی اصولاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پانامہ لیکس پر کمیشن کا اعلان کر دیا گیا ہے، کسی کو اعتراض ہے تو عدالت جائے۔ عمران تحقیقات نہیں چاہتے صرف سیاست کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی ہیں، انہیں اصولاً پی ٹی وی پر خطاب کی اجازت نہیں دے سکتے۔ قومی اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھانے کے لیے اسپیکر کی ہدایت درکار ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا اعلان کر دیا گیا ہے کسی کو اعتراض ہے تو عدالت جائے۔ کمیشن انٹرنیشنل فرم سے آڈٹ کرانے سمیت کسی بھی ادارے سے مدد لینے کے لیے بااختیار ہو گا۔ عمران خان صرف 17 نشستوں سے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں جو کہ مکن نہیں۔ اس سے پہلے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان مرحوم کے بھتیجے اور مسلم کانفرنس کے رہنما سردار ابرار خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات، مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر سمیت آزاد کشمیر میں نون لیگ کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔