Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کا وقت گزرچکا : عمران خان

پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کا وقت گزرچکا : عمران خان
December 9, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پر کمیشن بنانے کا وقت گزر گیا۔سپریم کورٹ کے روزانہ کی بنیاد پر سماعت نہ کرنے سے مایوسی ہوئی۔ امید ہے یہی بنچ کیس سنے گا۔عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو عوام کے پاس جائیں گے.

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد بنی گالا میں عمران خان نے پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں اس کیس پر ہیں  پانامہ لیکس پر کمیشن کے قیام کا وقت گزر چکا ہے۔ امید ہے یکم جنوری سے یہی5رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت جاری رکھے گا۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے روزانہ کی سماعت نہ کرنے پر مایوسی ہوئی عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو پھر عوام کی عدالت میں جائینگے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن 7ماہ سے مسلسل قلابازیاں ماررہی ہے۔ وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کو عدالت میں سیاسی بیان قرار دینا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ لگتا ہے صدر مملکت نے کرپشن کی بات بھی وزیراعظم کےلئے ہی کہی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔