Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس پر عدالتی اقدامات کی کراچی کے فنکاروں نے بھرپور حمایت کردی

پانامہ لیکس پر عدالتی اقدامات کی کراچی کے فنکاروں نے بھرپور حمایت کردی
July 14, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی کے فنکاروں نے پانامالیکس پر عدالتی اقدامات کی بھرپور حمایت کردی۔اداکار طلعت حسین کہتے ہیں عدالتی کارروائی احسن اقدام ہے۔ گلوکار علی گل پیر کہتے ہیں عزت سے مستعفی ہونا مشکل کام ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے مقامی سینما میں فنکار پانامہ لیکس پر عدالتی کارروائی اور وزیر اعظم کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ کے حمایتی نظر آئے ۔ گلوکار علی گل پیر بولے کرپشن کے الزامات پر عزت سے کوئی مستعفی ہو ایسا تو مشکل ہی سے ہوتا ہے  ، سینئر اداکار اور تمغہ حسن کارکردگی پانے والے طلعت حسین نے کہا کرپشن کے خلاف عدالتی اقدامات جرات مندانہ ہیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف کرپشن کے الزامات پر  فنکار بھی احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں  ۔