Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس پر بنچ بنے یا پھر کرسی فیصلہ تو ہوکررہے گا : چودھری شجاعت

پانامہ لیکس پر بنچ بنے یا پھر کرسی فیصلہ تو ہوکررہے گا : چودھری شجاعت
December 10, 2016

 لاہور(92نیوز)مسلم لیگ قاف کے صدر شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس پر بنچ بنے یا پھر کرسی فیصلہ تو ہو کر ہی رہے گا۔ کہنے لگے جو بھی اس ملک یا پھر عوام کے لیے باہر نکلے گا قاف لیگ اس کے ساتھ ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جو لوگ کرپشن کرتے ہیں وہی پھر اینٹی کرپشن کا دن بھی مناتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے پیش گوئی کی کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ ہر صورت میں ہو کر رہے گا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارا مذہب کوئی بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا سب سے پہلے ہم سب پاکستانی ہیں۔

مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ تقریب کے بعد کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔