Saturday, July 27, 2024

پانامہ لیکس: نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں حسین نوازکےانٹرویوزکےٹرانسکرپٹ پیش کردیئے

پانامہ لیکس: نعیم بخاری نے سپریم کورٹ میں حسین نوازکےانٹرویوزکےٹرانسکرپٹ  پیش کردیئے
February 18, 2017
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف پانامہ لیکس کیس میں دستاویزات پر دستاویزات لے آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنے بیان حلفی کے ساتھ ساتھ حسین نواز کے انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹ بھی پیش کردیئے۔ کہتے ہیں جب قطر میں کوئی سرمایہ کاری کی ہی نہیں گئی تو سیٹلمنٹ کیسے ہوگئی۔ تفصیلا تکےمطابق پانامہ لیکس کیس میں نئی دستاویزات کی انٹری تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے عمران خان کے بیان حلفی کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہیں۔۔ان دستاویزات میں حسین نواز کے دو نجی ٹی وی انٹرویو کے ٹرانسکرپٹس شامل ہیں۔ بیان حلفی میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لندن میں جائیداد خریداری کی رقم سولیسیٹر کے اکاﺅنٹ میں جمع کرانی پڑتی ہے۔  سولیسیٹر لارنس ریڈلے نے الثانی خاندان کے لیے فلیٹس خریدنے کی تصدیق نہیں کی جبکہ شریف فیملی کی طرف سے فلیٹس کا کرایہ ادا کرنے کا ریکارڈ بھی پیش نہیں کیا گیا۔ بیان حلفی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ لندن فلیٹس جدہ اسٹیل مل کی فروخت سے خریدے گئے وزیراعظم کے بیان کو حسین نواز کے بیان پر فوقیت دی جائے کیونکہ فلیٹس کی خریداری کے وقت حسین نواز کم عمر تھے عمران خان کے مطابق جب قطر میں کوئی سرمایہ کاری کی ہی نہیں گئی تو سیٹلمنٹ کیسے ہوگئی حمد بن جاثم اور نواز شریف نے کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ نہیں دیا جبکہ حسین نواز اورمریم نواز کے درمیان بنائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ بھی جعلی ہے پانامہ لیکس کیس کی اگلی سماعت منگل ہوگی جس میں اس دستاویزات کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔