Saturday, July 27, 2024

پانامہ لیکس الزامات : اپوزیشن کے احتجاج پر آئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفی

پانامہ لیکس الزامات : اپوزیشن کے احتجاج پر آئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفی
April 5, 2016
ریک جاوک (ویب ڈیسک) پانامہ لیکس کی رپورٹیں آئس لینڈ کے وزیراعظم کو لے ڈوبیں۔ وزیراعظم سگمندر گنلاگسن نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی دستاویزات میں خفیہ اثاثے بنانے والوں میں آئس لینڈ کے وزیراعظم کا نام بھی آیا تھا جس پر اپوزیشن اور عوام ان کے خلاف یکجا ہو گئے تھے اور وہاں پر شدید تنقید اور احتجاج ساتھ ساتھ جاری تھے۔ اپوزیشن وزیراعظم سگمندر گنلاگسن سے استعفے کا پرزور مطالبہ کر رہی تھی۔ جس پر انہوں نے صدر کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا کہا تھا مگر صدر کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل نہ کیے جانے پر آئس لینڈ کے وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا۔