Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس میں ایسا کچھ نہیں جس کا نوٹس لیا جائے : سیکرٹری الیکشن کمیشن

پانامہ لیکس میں ایسا کچھ نہیں جس کا نوٹس لیا جائے : سیکرٹری الیکشن کمیشن
April 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس میں ایسا کچھ نہیں جس کا نوٹس لیا جائے۔ البتہ پانامہ لیکس میں کئے گئے انکشافات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں میڈیا سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں ایسا کچھ نہیں کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔ پانامہ لیکس میں کئے گئے انکشافات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا پولیٹیکل فنانس ونگ پاناما لیکس کا جائزہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی 2 سے 3 ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں اس لئے ان ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سو فیصد مطمئن ہونے تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین عام انتخابات میں استعمال نہیں کی جاسکتی۔