Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی کے بغیر کوئی کمیشن تسلیم نہیں: عمران خان

پانامہ لیکس معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی کے بغیر کوئی کمیشن تسلیم نہیں: عمران خان
April 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) عمران خان  نے پانامہ لیکس معاملے پر  چیف  جسٹس آف پاکستان کی سربراہی کے بغیر کسی بھی کمیشن کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ کپتان کہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والے پھنس چکے ہیں اور ان لوگوں کے احتساب کا سنہری موقع ہے۔ لندن روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ  پانامہ لیکس معاملے پر حکومت کو نہیں چھوڑیں گے۔ کرپشن کے خلاف تمام جماعتیں متحد ہیں مگر اس معاملے پر جس پارٹی نے بھی ہمارا ساتھ  نہ دیا وہ ناکامی سے دوچار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا الزام حکومت پر لگا ہے اور یہ لوگ جان بچانے کے لیے الٹا اپوزیشن پر الزامات لگا رہے ہیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمرانوں پر منی لانڈرنگ، ٹیکس انویژن، کرپشن اور الیکشن کمشن سے غلط بیانی کے چار الزامات ہیں۔ حسن نواز نے لندن میں چھے کروڑ روپے کا گھر بیچا۔ حکومت کرنے والے عیاشی کر رہے ہیں اور عوام بھوکے ننگے ہیں۔ پانامہ لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک ضرور پہنچے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ  وہ تو رائیونڈ میں مطالبات پیش کریں گے۔ نون لیگ والے جمائما کے گھر کے باہر کیا کریں گے۔ وہ وطن واپسی کے بعد چوبیس اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔