Saturday, July 27, 2024

پانامہ لیکس شریف خاندان کے لیے واٹر لو ثابت ہو سکتا ہے: بلاول بھٹو

پانامہ لیکس شریف خاندان کے لیے واٹر لو ثابت ہو سکتا ہے: بلاول بھٹو
April 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ پاناما لیکس کے ٹھوس ثبوتوں سے مشروط کر دیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الزامات سنگین اور ثبوت واضح ہوئے تو وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ استعفیٰ نہ دیا تو سڑکوں پر آئیں گے، دھرنا آخری آپشن ہو گا۔ دریں اثنا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پانامہ لیکس شریف خاندان کے لیے واٹر لو ثابت ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ اپنے کارڈ صحیح طریقے سے استعمال کرے۔