Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس شروعات ہیں‘ کئی رازوں سے پردہ اٹھے گا : عمران خان

پانامہ لیکس شروعات ہیں‘ کئی رازوں سے پردہ اٹھے گا : عمران خان
April 6, 2016
پشاور (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس سے سب ڈرے ہوئے ہیں۔ ابھی توشروعات ہوئی ہے یہ ایک کروڑ سے زائددستاویزات ہیں۔ کئی رازوں سے پردہ اٹھے گا۔دنیا میں سب سے کم ٹیکس پاکستان میں دیا جاتا ہے اور پھر آف شور کمپنیوں میں پیسہ رکھ کر جھوٹ بھی بولا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناتھا کہ انہیں ڈی چوک پھر سے یادآرہا ہے اوراب زیادہ لمبے چوڑے دھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہیں اب نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے۔ متوالوں کے کپتان نے خیبرپختونخوا کوایک مثالی صوبہ بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نیا احتساب ایکٹ لا رہے ہیں۔ حکومت اور احتساب کمیشن کو مکمل طور پر الگ کر دیا جائے گا۔ عمران خان نے صوبے میں پولیس کو خودمختار بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس قانون کے مطابق کام کرے گی۔ کسی کا عمل دخل نہیں ہوگا۔