Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پانامہ لیکس انکشافات، وزیراعظم کیخلاف کارروائی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو  نوٹس جاری، جواب طلب

پانامہ لیکس انکشافات، وزیراعظم کیخلاف کارروائی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو  نوٹس جاری، جواب طلب
April 12, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید  نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ  کی درخواست پر سماعت کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے وقت نوازشریف نے اپنے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا۔ اب پاناما لیکس کے انکشافات سے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں اس لیے نیب کو نوازشریف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو چودہ اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔