Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما کیس کی سماعت،جسٹس عظمت سعیدنے منسٹری آف کریب کا ذکرکرکے سب کو چونکادیا  

پاناما کیس کی سماعت،جسٹس عظمت سعیدنے منسٹری آف کریب کا ذکرکرکے سب کو چونکادیا  
July 18, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے نواز شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل کے جواب میں منسٹری آف کریب یعنی کیکڑوں کی وزارت کا ذکر کرکے سب کو چونکا کے رکھ دیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت  کے دوران شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث کا اپنے دلائل میں  کہنا تھا   کہ یہ دستاویز اگر وزارت خارجہ کے ذریعے حاصل ہوتیں تو قابل قبول اور مصدقہ ہوتیں۔جس کے جواب میں جسٹس شیخ عظمت سعید کاکہنا تھا سری لنکا میں منسٹری آف کریب بھی ہےکیکڑوں کی وزارت کی چٹھی کا جواب پاکستان میں کون سی وزارت دے سکتی ہے۔ اس سوال پر سب کا حیران ہونا قدرتی امر تھا ، آپ بھی سوچ میں پڑگئے ناتو جناب بس اپنے دماٖغ کو زیادہ کھپائیں مت ہم آپ  کو بتائے دیتے ہیں کہ یہ منسٹری آف کریب کوئی وزارت نہیں بلکہ سری لنکن دارالحکومت کولمبو کا ایک مشہور ریسٹورنٹ ہے جہاں اس خوبصورت جزائر پر مشتمل ملک کے سمندر سے ملنے والے کیکڑوں اور دیگر سی فوڈ  سے بنی ڈشز پیش کی جاتی ہیں اور اس ریسٹورنٹ کے اونرز کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے آپ کے دو پسندیدہ کرکٹرز کمارا سنگاکار اور مہیلا جے وردھنا ہیں جو یقیناً پاکستانی سپریم کورٹ کے جج کے  ممنون ہوں گے کہ انہوں نے اس موقع پر انکے ریستوران کو بھی یاد رکھا۔