Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما کیس کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

پاناما کیس کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی
July 6, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاناما کیس کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی جے آئی ٹی کے اجلاس میں ارکان نے شریف فیملی سے کی گئی پوچھ گچھ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تفصیلات کےمطابق ایڈیشل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔ مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے پاس رپورٹ کی تیاری کیلئے چار روز کا وقت باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریف خاندان کے ریکارڈ کئے گئے بیانات پر غور کیا گیا جبکہ مزید بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔ جے آئی ٹی 10 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی جسے حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب چینی وزارت قانون کے دورہ پاکستان پر آئے وفد نے بھی جوڈیشل اکیڈمی کا دورہ کیا۔ وفد میں چینی سفیر بھی شامل تھے۔ وفد کو سخت سکیورٹی میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچایا گیا ۔ جوڈیشل اکیڈمی کے گرد و نواح میں راستے بند ہونے کی وجہ سے راہ گیروں اور گاڑی چلانے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔