Saturday, July 27, 2024

پاناما کیس کا فیصلہ بیس سال تک یاد رکھا جائے گا، قوم نواز شریف کو چالیس سال تک نہیں بھولے گی : شہباز شریف

پاناما کیس کا فیصلہ بیس سال تک یاد رکھا جائے گا، قوم نواز شریف کو چالیس سال تک نہیں بھولے گی : شہباز  شریف
April 19, 2017
شیخوپورہ (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز  شریف بھی  پاناما  کیس پر بول اٹھے اور روایتی شعلہ بیانی سے کام لیتے ہوئے کہا کہ اگر پاناما کا  فیصلہ بیس سال تک یاد رکھا جائے گا تو وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی ترقی کے لئے جو  کیا ہے وہ قوم کو چالیس سال  تک یاد رہے گا۔ شیخوپورہ میں بھکھی پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر  شہباز شریف نے  سیاسی حریف جماعت پیپلز پارٹی کو کرپشن  کے طعنے دیئے تو  عمران خان کو  دھرنوں کے ذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ کا ذمہ دار قرار دیا۔ ملک میں جاری  بدترین لوڈ شیڈنگ پر  شہباز شریف نے جہاں اس کے  ذمہ داروں کو کہٹرے میں لانے کی تجویز دی  وہیں   بجلی کے نئے منصوبوں کی  جلد تکمیل کی نوید بھی سنائی۔