Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما کیس پر فیصلہ محفوظ ، وزیراعظم کےرفقاء سے صلاح مشورے

پاناما کیس پر فیصلہ محفوظ ، وزیراعظم کےرفقاء سے صلاح مشورے
July 21, 2017

اسلام آباد(92نیوز) پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر وزیراعظم نے صلاح مشورے تیز کردیئے۔ فیصلہ خلاف آنے پر قانونی آپشن استعمال کرنے پر اتفاق۔نوازشریف کہتے ہیں بہتر فیصلے کی امید ہے۔مینڈیٹ عوام نے دیا۔جواب بھی انہیں ہی دینگے۔اہم اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پھرنظر نہ آئے۔

تفصیلات کےمطابق پانامہ کیس کی سماعت مکمل وزیراعظم ہاﺅس میں مشاورت شروع۔ نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور قانونی ماہرین نے شرکت کی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی نہ آئے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ان ہاﺅس تبدیلی کے معاملے پر رفقاءسے مشاورت کی قانونی ماہرین نے پانامہ کیس کی آخری سماعت پر بریفنگ دی۔ ممکنہ فیصلے کے بعد کی صورتحا ل پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کاکہنا تھا کہ وہ احتساب سے نہیں ڈرتے۔۔بھاگے نہیں پورے خاندان کو احتساب کےلئے پیش کیا۔ عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا۔ سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہےپانامہ کیس پر جو بھی فیصلہ آیا قبول کرینگےتاہم کسی کو شب خون نہیں مارنے دیا جائیگا۔ ہر آئینی اور قانونی حق استعمال کرینگے۔

وزیراعظم نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سزا دی جارہی ہے۔۔ ملکی ترقی کے دشمن پاکستان کو آگے بڑھتا نہیں دیکھ سکتے۔ ٹانگیں کھینچنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگےعوام اور جمہوریت دوست ساتھ ہیں۔۔عوام نے مینڈیٹ دیا انہی کو جوابدہ ہیں۔