Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاناما کمیشن پر دوروز میں اتفاق رائے کا امکان ہے: چودھری نثار

پاناما کمیشن پر دوروز میں اتفاق رائے کا امکان ہے: چودھری نثار
April 21, 2016
  نیویارک(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نےکہا ہےکہ پاناما کمیشن پر دو روز میں اتفاق رائے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ پورا ملک چاہتا ہےکہ پاناما لیکس کی تحقیقات شفاف ہوں ۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف فوج کی مدد لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے اور امید ہے کہ بہت جلد مزید بہتری آئے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو الزامات لگانے کی بجائے یہ بتانا  چاہئے کہ ان کے ارکان اسمبلی پر دباؤڈال کر ان کی سیاسی وابستگیاں کون تبدیل کرارہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں فوج نہیں بلکہ پولیس اور رینجرز کارروائی کررہی ہیں ۔